22 نومبر 2018 - 18:47
یہ اسلام تھا جس نے یہودی قوم کو بچایا : امریکن رایٹر

سوزانا هشل امریکن مصنفہ کا کہنا ہے: «یہ اسلام ہی تھا جس نے یہودیوں کو بچایا».

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ۱۵۳ صفحات پر مشتمل کتاب «اسلام و یهودی» سال ۲۰۱۸ کو جرمن زبان میں لکھی گیی ہے۔

محترمہ سوزانا هِشل(Susannah Heschel اس کتاب میں لکھتی ہے: « یہ اسلام تھا جس نے یہودی قوم کو بچایا.»

شلمو دُوْ گویٹین سال ۱۹۵۴ میں اسلام اور یہودی بقایے باہمی کے حوالے سے لکھتا ہے اور اس میں مشترکات کے علاوہ اسلام کو یہودیوں کے محافظ کے طور پر پیش کرتا ہے۔

وہ اپنی کتاب میں یہودی محقق ( آبراهام گایگر) کے افکار کو بھی اسلام کے حوالے سے پیش کرتا ہے۔

کتاب «اسلام و یهودی» میں سوزانا هشل ان تمام مسائل کو تحقیقی نظر سے پیش کرکے یہ بتانا چاہتی ہے کہ اسلام اور یہودیت میں کسقدر مشترکات موجود ہیں اور ان کو سمجھنے سے یورپ کی مشرق شناسی میں کس قدر تبدیلی آسکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169